ضیاء اللہ بنگش اور ایم ڈی خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ نے ویلکم کیا۔ خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ افسران نے مکمل کیے گئے، جاری منصوبوں اور ڈیجیٹل خیبرپختونخوا منصوبے کے تحت نئے اقدامات پر مکمل بریفنگ دی۔ جرمن وفد نے دُرشل پشاور اور بی پی او  کال سینٹر لیب کا دورہ کیا اور نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ جرمن حکومت کے وفد نے ڈیجیٹل خیبرپختونخوا 2020 اسٹریٹجی اور خیبرپختونخوا حکومت کی ڈیجیٹل پالیسی کو سراہا۔ جرمن حکومت کے وفد نے خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کو دیگر منصوبوں اور ڈیجیٹل خیبرپختونخوا منصوبے کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے خواہش کا اظہار کیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل پالیسی متعارف کی اور ڈیجیٹل خیبرپختونخوا 2020 اسٹریٹجی کے تحت تیزی سے محکموں کی ڈیجیٹلائزیشن کی برف جا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل خیبرپختونخوا 2020 اسٹریٹیجی کے تحت سال 2020 کے لیے اپنے اہداف مقرر کیے ہیں جس پر کام جاری ہے۔