ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالدکی خصوصی ہدایت پرسب ڈویژنل پولیس آفیسر پیر بابا محمد الیاس خان کا تھانہ پیر بابا میں علاقہ مشران، پبلک لیزان کمیٹی ممبران کیساتھ میٹنگ منعقد کی جس میں سیاسی سماجی اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورپولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون کا اعادہ کرلیاسب ڈویژنل پولیس آفیسر محمد الیاس خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات فروش، دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، علاقے میں غلط افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں اور مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون سے بالا تر نہیں ہو سکتااور علاقہ پیر بابا کے غیور عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کے متعلق پولیس کو بروقت اطلاع دے کر ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کہا کہ اگر عوام کا پولیس کے ساتھ اچھا تعاؤن رہا تو معاشرہ امن کا گہوارہ بننے میں دیر نہیں لگے گی اس موقع پرعلاقہ مشران نے نو تعینات سب ڈویژنل پولیس آفیسر محمد الیاس خان کو خیر مقدم کہتے ہوئے باری باری اپنے علاقے کے مسائل ان کو پیش کئے جس پر انہوں نے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا اس موقع پر ایس ایچ او پیر بابا انسپکٹر خالد خان بھی موجود تھے بعد ازاں پیر بابا بازار کادورہ بھی کیا۔