ڈویژنل فارسٹ آفیسر سوات رئیس خان نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم میں ملاکنڈ فارسٹ (ایسٹ) نے اب تک 78لاکھ سے زائد پودے عوام میں تقسیم کئے ہیں جبکہ سوات میں اب تک زمینداروں اور عوام میں 25لاکھ 56ہزار سے زائد جبکہ محکمانہ کارروائی کے دوران 3لاکھ 56 ہزار سے زائد پودے شجر کاری مہم کے دوران لگائے گئے ہیں،شجر کاری مہم میں تقسیم ہونے والے پودوں میں سپیدہ،کیکر،ویلو،چیڑ، لاچی،دیار،پولائی اور دیگر شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کامیابی سے جاری ہے اور جگہ جگہ پر محکمہ جنگلات کی جانب سے عوام میں پودے تقسیم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک ملاکنڈ فارسٹ (ایسٹ) جن میں بونیر،شانگلہ،سوات اور کالام کے فارسٹ ڈویژن شامل ہیں ان علاقوں میں 78 لاکھ سے زائد پودے تقسیم ہوچکے ہیں جبکہ محکمانہ طور پر سوات میں 3لاکھ 56ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں جس کے حفاظت کیلئے تمام تر انتظامات محکمہ جنگلات خود کررہا ہے انہوں نے شجر کاری مہم کے حوالے سے کہا کہ یہ مہم 15مارچ تک جاری رہیگا ڈی ایف او رئیس خان نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت تو عوام کو مفت پودے دے رہے ہیں مگر عوام کو چاہئے کہ اب اس کی حفاظت اچھے طریقے سے کریں تاکہ آج کی یہ شجر کاری کل ماحول کے لئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا۔