چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے اور اداروں کی مضبوطی کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے حکومت عوام کوحقوق کی فراہمی کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری محکموں کا روایتی کلچر یکسر بدل دیا ہے اور اب سرکاری محکموں کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیضاگٹ میں سوئی گیس دفتر کے اچانک دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں سوا ت میں گیس سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی بغیر اطلاع سوئی گیس کے اچانک دورہ کے موقع پرفضل حکیم خان نے سرکاری ملازمین کی حاضری چیک کی اورسوئی گیس دفتر کے تمام کمروں میں بھی گئے چیئرمین ڈیڈیک نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے مسائل پوچھے اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے ہدایات بھی جاری کئے اس موقع پر فضل حکیم خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ محکمہ سوئی گیس کے افسران و اہلکاران پوری ایمانداری اور تندہی کے ساتھ کام کریں تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی ہمارا مشن ہے سوئی گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور میرٹ کے بنا پر کنکشن لگانے کاکام تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور انصاف پر یقین رکھتی ہے سوئی گیس کی دستیابی ہرپاکستانی کا حق ہے اور ہم اس حق پر ڈا کہ ڈالنے والوں کو کھبی بھی ضلع سوات میں برداشت نہیں کرینگے.