سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے آج کیہال ایبٹ آباد میں بلال مسجد کے حجرے کا افتتاح کردیا. مسجد کے حجرے پر 50 لاکھ کی لاگت آیی ہے. سپیکر مشتاق غنی کے کیہال پہنچنے پر اہلیان کیہال نے سپیکر مشتاق غنی کا والہانہ استقبال کیا. علاقے کے عوام سے اپنے خطاب میں سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ 17 کروڑ کی لاگت گریویٹی فلو سکیم جلد کما شروع کردےگی جس سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو پاے گی. انھوں نے علاقے کے لیے ایک ٹیوب ویل کا بھی اعلان کیا.انھوں نے اقبال کے گھر سے کوہاٹی مسجد تک 1کروڑ 20 لاکھ کی لاگت سے سڑک کا بھی اعلان کیا. سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ میرا مرنا جینا کیہال کے لوگوں کے ساتھ ہے. یہاں کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا اور انکی امیدوں کے مطابق انشاء اللہ کیہال کو ایک خوبصورت علاقہ بناینگے۔