ضیاء اللہ بنگش نے ہسپتال میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی اور انتظامیہ سے بریفنگ لی. اس موقع پر کوہاٹ کاروان عمل کے چئیرمین سلیم الطاف بھی ضیاء اللہ بنگش کے ہمراء تھے۔ ضیاء اللہ بنگش نے ہسپتال کے معاملات مزید بہتر کرنے اور دیگر اہم اُمور کی نگرانی کے لیے کمیٹی قائم کر دی اور کمیٹی کے چیئرمین سلیم الطاف کو نامزد کر دیا۔ کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف کے شبیر قریشی، سعد، مدثر ایڈوکیٹ، لال زادہ، فیصل، پیر عثمان شاہ، حامد شاہ، قاسم آفریدی، ظاہر شاہ اور کلیم اللہ خان بنگش کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے تنویر جیالا اور منان بنگش بھی شامل ہیں، کمیٹی روزمرہ کی بنیاد پر ایم ایس کے ڈی اے کے ہمراء ہسپتال میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی، صفائی، ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اُمور کی نگرانی کریں گے اور ضیاء اللہ خان بنگش کو رپورٹ پیش کرے گی۔.