وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بپلک ہیلتھ ریاض خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا سب سے اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے سیاست عوامی خدمت اور لوگوں سے رابطہ برقرار رکھنے کا نام ہے عوامی رابطہ مہم اور اجتماعات سے عوامی مسائل سے بہتر انداز میں آگاہ رہنے اور انہیں حل کرنے میں مدد ملتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ ملک پور پیربابا بونیر میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاریاض خان نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل غور سے سنے کئی عوامی مسائل موقع حل ہوئے جبکہ بعض مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کئے ریاض خان نے کہا کہ علاقائی پسماندگی کو دور کرنا ان کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے اور لوگ مثبت تبدیلی کے ثمرات سے بلاتفریق مستفید ہونگے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں صاف ستھری سیاست متعارف کروائی ہے اور حقیقی معنوں میں عوامی محرومیوں کے ازالے اور تعمیر و ترقی کے لئے دور رس اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام نے روایتی سیاستدانوں کو مسترد کرکے پاکستان تحریک انصاف کو خدمت کا موقع دیا ہے اور ہم عوامی خدمت اولین ترجیح سجھ پوری دیانیت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پورا کرر ہے ہیں اس موقع پر عمائدین علاقہ نے معاون خصوصی برائے بپلک ہیلتھ ریاض خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ویلج کونسل کی سطح پر شہری سہولتوں کی فراہمی پر گہری توجہ دے رہے ہیں جس کے لئے ان کے بے حد ممنون ہیں۔