ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کی ہدایت پر سب ڈویژنل پولیس افیسر اکبر حیات خان کا امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پبلک لیزان کمیٹی ممبران، ڈی ار سی ممبران اور علاقہ مشران سے ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ نگرئی سب انسپکٹر بخت سرگند خان علاقہ تھانہ نگرئی سے تعلق رکھنے والے معززین اور کثیر تعداد میں پبلک لیزان کمیٹی، ڈی ار سی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس افیسر اکبر حیات خان نے پولیس افسران کی جانب سے جاری کردہ احکامات سناتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ضلع بونیر میں جرائم کے خلاف ایک خصوصی مہم کا باقاعدہ آغاز کرد یا گیا ہے۔ علاقہ میں منشیات فروش، سو د، مجرمان اشتہاری، قمار باز، اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائے۔ میٹنگ میں ممبران پبلک لیزان کمیٹی اور دیگر شرکاء نے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔