وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی نو سالہ کم سن تائیکوانڈو چیمئین عائشہ آیازنے ملاقات کی ہے ۔ واضح رہے کہ عائشہ آیاز نے فجیرہ انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر عائشہ آیاز کو مبارکباد دی ہے اور اُسے اعزازی شیلڈسمیت دو لاکھ روپے نقد انعام سے نوازاہے ۔ انہوں نے عائشہ آیاز کو 20ہزارروپے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا اور فوری طور پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔ حکومت اپنی سرپرستی میں کھلاڑیوں کی تربیت کر رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عائشہ آیاز نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے عبدالسلام آفریدی ، سیکرٹری محکمہ کھیل و ثقافت ، ڈی جی کھیل و ثقافت و دیگر بھی موجود تھے۔