محکمہ خوراک کی کاروائیاں جاری مردان ڈویژن میں 6 فلور ملوں جبکہ ہزارہ ڈویڑن میں 4 فلور ملوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ملز مالکان اگر تسلی بخش جواب نہ دے سکیں تو انکا کوٹہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ جن فلور ملز کو سرکاری کوٹے سے گندم دی جا رہی ہے وہ ہر صورت فعال اور چالو رہنے چاہیں محکمہ خوراک کے ضلعی اور ڈویڑنل سطح کے افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف سرکاری گندم کے حصول کیلئے چلنے والی ملوں کو گندم کی فراہمی فوری بند کر دی جائے۔ محکمہ خوراک کے اہلکار باقاعدگی سے فلور ملوں کے دورے کریں۔ ملوں کے بجلی کے بلوں اور دیگر دستاویزات کو محکمہ خوراک کے مرتب کردہ طریقہ کار کے مطابق گندم کوٹہ کے ساتھ موزانہ کریں۔