ڈی ایس پی سرکل کبل اکبر خان شنواری کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کبل فضل رحیم خان نے مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈڈھارہ میں سوزوکی پک آپ سے 25 عدد پستول مختلف بور اور 1450 عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور خان اور ایڈیشنل ایس پی سوات شاہ حسن خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او کبل فضل رحیم خان ایڈیشنل ایس ایس او شریف اللہ خان۔ASI سلیم خان نے کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی سوزوکی پک اپ میں چھپایا گیا اسلحہ اور ملزم محمد عثمان ولد محمد رحمان ساکن جولگرام بٹ خیلہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، DSP آکبر خان شینواری نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور اعلیٰ پولیس حکام سے کاروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کیلئے انعامات سے نوازنے کی سفارش کی: