جو شخص اورکزئی میں ڈیوٹی نہیں دیتا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی، جو ڈاکٹر اورکزئی میں تعینات ہے وہ اورکزئی ہی میں ڈیوٹی کرے گا، گوسٹ ڈاکٹروں کیخلاف تادیبی کاروائی ہوگی، تمام ترقیاتی پروجیکٹس بروقت مکمل ہونگے، ان خیال کا اظہار وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز و فوکل پرسن برائے ایکسیلیرٹڈ ایمپلیمنٹیشن پروگرام غزن جمال نے اورکزئی ضلعی انتظامیہ و لائن ڈیپارٹمنٹس کی میٹنگ کے صدارت کے موقع پر کیا۔ میٹنگ کے دوران ان لائن ڈیپارٹمنٹس نے اپنے اپنے محکمہ کی کارکردگی و مسائل بیان کئے ۔ ایکسین سی این ڈبلیو محمد ریاض خان نے ضلعی میں جاری تعمیراتی کاموں بارے فوکل پرسن کو بریفنگ دی اور سڑکوں کی تعمیر پر جاری کام سے متعلق معاون خصوصی کو آغاہ کیا۔ سی اینڈ ڈبلیو کے ترقیاتی کاموں سے متعلق اے ڈی پی پر بھی بات چیت ہوئی۔ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو نے بتایا کہ مارچ تک سات کلومیٹر طویل دو سڑکوں کی تعمیر پر کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یو ایس ایڈ کی مدد سے انتیس سکول بھی تعمیر کئے جارہے ہیں جس کے بارے ملاقاتیں جاری ہیں۔ غزن جمال نے ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جلد سے جلد جاری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ برفباری کے دوران تمام کاغذی کاروائی مکمل کی جائے جبکہ مارچ و اپریل میں تمام ترقیاتی کاموں پر عملی کام شروع ہونا چاہئے۔ محکمہ آبنوشی کے ضلعی افسر نے اورکزئی میں واٹر چینلز کی بحالی و تعمیر بارے بریفنگ دی اور کھیتوں کو واٹر کورسز کی فراہمی پر معاون خصوصی کو بریف کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر نے ٹھیکیداروں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تین مراکز صحت زیر تعمیر ہیں جبکہ ایک میں ٹھیکیدار ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ہسپتالوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور محکمہ صحت کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ٹھیکیڈار کے رویے پر معاون خصوصی نے سی اینڈ ڈبلیو محکے کو ہدایات جاری کہ ٹھیکیدار کو کام جلد کرنے پر آمادہ کرے ورنہ اسے بلیک لسٹ کردے۔ معاون خصوصی نے محکمہ صحت کے افسر کو متنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے عملے میں جو بھی ڈیوٹی نہیں کرتا ان کی لسٹ فراہم کی جائے تاکہ ان کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ عوام کو صحت کے شعبے میں سہولیات دینا حکومت کا فرض ہے اور جو ڈاکٹر ڈیوٹی نہیں کرسکتا ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ ڈاکٹروں کی کمی سے متعلق معاون خصوصی نے کہا کہ بہت جلد ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے گا اور نئے عملے کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے۔