دنیا بھر کی طرح ضلع صوابی میں بھی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں نکالی گئیں ۔ ریلی کا مقصد کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و بر بریت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف آواز بلند کرنا تھا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صوابی جناب شاہد محمود صاحب کےزیر قیادت ڈپٹی کمشنر آفس سے امن چوک، صوابی تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جناب عمران شاہد صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو صوابی جناب منظور صاحب ، اسسٹنٹ کمشنر صوابی جناب صحیب بٹ صاحب ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر محمد ایدریس صاحب، تحصیل میونسپل آفیسرز صاحبان اور دیگر محکموں کے افسران اور تاجران، وکلاء، ڈاکٹرز، عمائدین شہر معززین، سول سوسائٹی، اساتذہ، طلبہ ، سماجی تنظیموں کے کارکنان سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سرکردہ افراد نےشرکت کی ۔ضلعی بھر میں ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی قومی ترانہ اورآزاد کشمیر کاترانہ بھی پیش کیا گیااس کے بعد اظہار یکجہتی کے طور پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ ضلع بھر میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں اورمحکموں میں کشمیر کنونشن،سیمینارز،تقریری، مقابلے، واکس، مشاعرے، موضوعاتی ڈرامے اوردیگر پروگرامز منعقد ہوئے۔ تاکہ مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی جائے۔ضلع کے مختلف مقامات پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر مشتمل بینرز،کشمیر کے جھنڈے اور شہداء کی تصاویر آویزاں کی گئی۔ خواتین کی ریلی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ون) صوابی محترمہ عظمی مکرم صاحبہ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنرآفس صوابی سے روانہ ہوئی اور امن چوک پر کشمیر یوں سے یکجہتی کے اظہار پر احتتام پذیر ہوئی۔تحصیل ٹوپی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی جناب مہران صاحب کی سربراھی میں تحصیل کمپلکس ٹوپی سے مین چوک ٹوپی تک ٹی. ایم.او ٹوپی, گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی کے طلباء اور اساتذہ کے ہمراہ یکجہتی کشمیر کے متعلق ایک ریلی نکالی