وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے آبنوشی ریاض خان نے حیات آباد پشاور میں محکمہ آبنوشی کی واٹر ٹسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا اور لیبارٹری میں فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات اور الات کا جائزہ لیا۔ محکمہ آبنوشی کے حکام نے لیبارٹری کے حوالے سے معاون خصوصی کو بریفنگ دی اور معاون خصوصی کو کہا کہ لیبارٹری میں تقریباً تمام ضروری آلات لیبارٹری میں دستیاب ہیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے متعلقہ حکام کو ھدایات کی کہ صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں اورباقاعدگی سے تمام اضلاع سے پانی کے نمونے لیکر ان کا جائزہ لیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پینے کا پانی موزوں نہ ہونے کی صورت میں مناسب اقدامات اٹھائے جائیں اور کوئی بھی غفلت اس سلسلے میں برداشت نہیں ہوگی۔اس موقع پر چیف انجینئرز نارتھ عبد السمیع اور ساوتھ نعمت اللہ کے علاوہ لیبارٹری کا متعلقہ عملہ بھی موجد تھا۔