وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آبنوشی ریاض خان نے کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ آبنوشی سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تا کہ عوام کوخدمات کی فراہمی میں تا خیر سے بچا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے محکمہ آبنوشی کے ملازمین کیلئے سیکٹر ریفارمز یونٹ پراجیکٹ کے زیر انتظام تین روزہ ٹریننگ آن کیپر ا رولز اینڈ ای ٹینڈرنگ کی اختتامی نشست کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کا مقصد ملازمین کو ڈیجیٹل سسٹم سے آگاہ کرنا تھا انہوں نے ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔معا ون خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان کا آغاز کیا ہے۔ محکمے آبنوشی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ خدمات کی فراہمی میں روایتی اور فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کر کے عوام کو خدمات کی بروقت یقینی بنائی جا سکے اور بد عنوانی کی بھی روک تھام ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔ شکایت کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائیگی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ملازمین سیاسی پریشر نہ لیں اور خلوص دل سے سروس ڈیلیوری کو یقینی بنائیں۔تقریب کے موقع پر چیف انجینئر نارتھ عبد السمیع کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔