سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات امداد اللہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالہٰدی نے ریجنل انفارمیشن آفس سوات اور پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کا دورہ کیا وہ ایم ایف 98 ریڈیو کے ٹرانسمیشن روم اور سٹویو بھی گئے اور وہاں پر موجود ٹرانسمیشن انجینئرنے انہیں ریڈیو ٹرانسمیشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نشریات 50 کلومیٹر کے سراؤنڈنگ ایریا میں سنی جارہی ہے جس میں سامعین کی طبع تفریح کے مطابق پروگرامات پورے دن کی نشریات میں شامل ہوتے ہیں اس کے علاوہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی غرض سے سرکاری ادارو ں کے اعلیٰ حکام کو نشان دہی کے علاوہ افسران کو ریڈیو کے سٹوڈیو مدعو کرکے انہیں عوام سے براہ راست رابطہ میں رکھا جاتاہے اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات امداد اللہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالہٰدی سے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ انہوں ریڈیو سوات عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات سے لوگوں کو بروقت آگاہ رکھنے کیلئے بوسٹر لگائیں گے جس سے نشریات کا دائرہ وسیع ہوکر کالام کے سامعین بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے اس موقع پر اے ڈی سی سوات زمین خان،سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، رشید اقبال،غلام فاروق سپین دادا اور دیگر بھی موجود تھے۔