سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے ہدایت جاری انسداد منشیات مہم میں ایکسائز اینٹیلیجنس ای ائی بی -۱ کی ایک اور کامیاب کاروائی ، 6000 گرام چرس برآمد ، ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراویشل انچارج ایکسائز اینٹیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ جمرود سے براستہ یونیورسٹی روڈ ، چرس سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ای ائی بی -۱ موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر زرجان خان اور ایڈیشنل انچارج سمیع اللہ کاشف اور دیگر نفری شامل تھی ، مذکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق کامیاب کاروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پشاور پر مزکورہ مخبر شدہ گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر 6000 گرام چرس برآمد کی ، ملزم بنام عادل رحمان ولد سعید رحمان سکنہ ایبٹ آباد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ یونیورسٹی ٹاون پشاور میں ایکسائز خیبر پختونخوا انسداد منشیات قانون کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔،