خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل قا بلیت اورذہانت میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور وفاقی وصوبائی حکومت نوجوانوں کو اعلی اورمعیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات ہے لیکن انشاء اللہ بہت جلد وزیراعظم عمران خان کی مخلص قیادت میں ملک معاشی مشکلات اور پاکستان قرضوں کی دلدل سے نکل جا ئے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار سلطان محمد خان نے جمعرات کے روز گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ترنگزئی چارسدہ میں بین الاقوامی ادارہ برائے چیریٹی مسلم ہینڈز کی طرف سے طالبات کو سکول کٹ تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر قانون نے بین الاقوامی ادارہ برائے چیریٹی مسلم ہینڈ کی طرف سے سکول کٹس جس میں تین یونیفارم، جوتے، سویٹر،چادر، ایک گرم شال اور اسٹیشنری شامل تھیں، ذہین طلباء میں تقسیم کیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ ہماری آبادی کا تقریبا پچاس فیصد سے زیادہ خواتین پر مشتمل ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو اعلی معیار کی تعلیم کی فراہمی پر خاص توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کر سکیں وزیر موصوف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی گزشتہ صوبائی حکومت نے تعلیم میں بہت کام کیا ہے اور اور اب بھی بنیادی سہولیات بچیوں اور بچوں کو فراہم کر رہی ہے دریں اثناء وزیر قانون نے کہا کہ مالی مشکلات سے بہت جلد چھٹکارا ملے گا انہوں نے کہا کہ اگلا سال خوشحالی کا سال ہوگا معیشت بہتری کی طرف رواں دواں ہے سلطان محمد خان نے کہا کہ موجودہ عارضی مہنگائی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے عنقریب غریب اور نادارخاندانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی اپنے خطاب میں ضلع چارسدہ کی ترقی کے حوالے سے کہا کہ چارسدہ کو ماڈل ضلع بنانے کے لیے گزشتہ بجٹ میں اربوں روپے کے پروجیکٹ جن میں میڈیکل کالج، ہسپتالوں کی اپگریڈیشن تقریبا 200 کلومیٹر سڑکوں کی جال اور دریائے کابل پر سیلاب سے بچاؤ کے لئے حفاظتی پشتوں کی تعمیرکے منصوبے منظور کر چکے ہیں ہمارا عہد، چارسدہ کو دیگر ضلعوں کے مقابلے میں صف اول میں شامل کرنا ہے۔