وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اس دفعہ ضلع بونیر میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی اپنے بچوں کا مستقبل بنانے کے لئے ہر پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے شجر کاری سے ہی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیرمیں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریاض خان نے ہزاروں مفت پودے تقسیم کرکے ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیااس حوالے سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان تھے جس میں محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ معززین علاقہ اور پی ٹی آئی ورکرزنے کثیر تعداد میں شرکت کی ریاض خان نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران محکمہ جنگلات ہزاروں مفت پودے تقسیم کرینگے جبکہ ہماری کوشش ہے کہ شجرکاری مہم میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ براہ راست شامل ہوں اور لوگ اپنے گھروں اور حجروں میں بھی درخت لگائیں کیونکہ یہ درخت دراصل تازہ آکسیجن بنانے کی فیکٹریاں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام زیادہ سے زیادہ درخت لگائے اور ان کی پرورش کی جائے جس سے نہ صرف ماحول سرسبز وشاداب ہوگا بلکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور باعث ثواب بھی ہے۔