خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر نے بس ریپڈ ٹرانزٹ( بی آر ٹی) گلبہار انڈر پاس کا معائنہ کیا ,اور وہاںاےک جگہ جمع معمولی پانی کو صاف کرنے کے احکامات جاری کیے اور میڈیا پر بی آر ٹی گلبہار انڈرپاس بارے منفی خبر چلنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جس میں معمولی طرز کی خامیاں ہو سکتی ہےں اور ان تمام خامیوں پر قابو پا لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی ایک صاف شفاف منصوبہ ہے اس منصوبے کو جون 2020 تک ضرور مکمل کیا جائے گا ملک شاہ محمد نے میڈیا پر چلنے والی بی آر ٹی بارے منفی خبروں کی سختی سے تردید کی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ قوم کو ہم نے ایک اچھی بی آر ٹی کا تحفہ دینا ہے اور اس کی کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی گلبہار انڈرپاس میں کسی قسم کی خامیاں موجود نہیں ہےںاس لیے میڈیا کو ایسی منفی خبروں سے گریز کرنا چاہیے.