خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک اور ماہی پروری محب اللہ خان نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ادارے کی جانب سے صوبے اور خاص کرضم شدہ اضلاع مےں زراعت و لائےو سٹاک اور ماہی پروری کے شعبوں میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ترقیاتی عمل میں اےسے اداروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور زراعت کے شعبہ میں مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں(ےواےن) کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی ایک بریفنگ کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری زراعت ولائےو سٹاک محمداسرار خان اےف اے او کے صوبائی کو آرڈےنےٹر ولےد مہدی زراعت و لائےو سٹاک فشرےز کے ڈی جےز اےف اے او کے نمائندوں اور دےگر افسران بھی موجود تھے۔برےفنگ مےں صوبائی وزےر کو اےف اے او کے تحت ضم شدہ اضلاع مےں جاری اور نئی سکےموںسے متعلق تفصےلی برےفنگ مےں بتاےا گےا کہ مذکورہ اضلاع مےں اےف اے او کے تحت موےشےوں، سبزےوں اور فروٹ کے مراکز قائم کئے جا رہے ہےں اسی طرح منہ کھر کی بےماری کی وےکسےن سمےت مال موےشی اور فروٹس کی مختلف اقسام کو بےمارےوں سے محفوظ رکھنے کےلئے ادوےات اور فصلوں کی تخم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زمےنداروں ، کسانوں ، موےشی پا ل لوگوں، زراعت و لائےو سٹاک کے ملازمےن کی تربےت کےلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہےں ۔ صوبائی وزےر نے برےفنگ مےں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سےکرٹری زراعت و لائےو سٹاک کی سربراہی مےں اےک کمےٹی تشکےل دی جس مےں زراعت و لائےو سٹاک کے ڈی جےز اور اےف اے او کے نمائندے ممبران ہونگے۔ اور ےہ کمےٹی زراعت و لائےو سٹاک کی ترقی کے حوالے سے اےف اے او کے ساتھ تکنےکی اور تجرباتی امورکے سلسلے مےں مشاورت و تعاون کے حصول کےلئے رابطے مےں رہے گی۔