خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کا پشاور رام پورہ بازار کا دورہ۔ اجمل وزیر کا آٹے بیوپاریوں سے ملاقات، صورتحال کا جائزہ لیا۔ آٹے کا کوئی بحران نہیں، آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔ وزیر اعلی محمود خان کے احکامات کے بعد آٹا کے مسلئہ ختم ہوگیا۔
وزیر اعلی محمود خان نے آٹے کے معاملہ پر قابو پانے کے لئے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا۔ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا نہیں ہونے دینگے۔ سابق ادوار میں لوگوں نے چوکر کھائے تھے، ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو نہیں چھوڑینگے۔