ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا،ضلعی انتظامیہ سوات اوردیگر کے تعاون سے تین روزہ ونٹرسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب 19 جنوری کو منعقد ہو گی،فیسٹیول میں مختلف مقابلے اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان خود تمام انتظامات کی نگرانی کررہاہے محکمہ سیاحت کے حکام کو سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 17 جنوری 2020(پ ر) محکمہ سیاحت خیبر پختون خوا کی جانب سے سوات کے پرفضاء مقام مالم میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2020 کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوا ، افتتاحی تقریب مقامی لوگوں، ملک بھر سے اور بیرون ملک سے آئے سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سینئیر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے محمکہ سیاحت کے حکام کو فیسٹول کے لئے تمام تر انتظامات اور سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔سینئر وزیر خود تمام انتظامات کی نگرانی کررہا ہے۔ وزیر سیاحت عاطف خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سوٹزرلینڈ سوات سے فیسٹول کے زریعے تمام دنیا کو پیغام دینگے کہ سوات اور خیبر پختون خوا میں امن مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے اور سیاح بلاخوف پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں۔ برف سے ڈھکے پہاڑوں کے بیچ حسین وادی مالم جبہ میں شروع ہونے والے فیسٹیول کی اختتامی تقریب 19 جنوری کو منعقد ہو گی،فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے مقام مالم جبہ کا رخ کرنا شروع کردیا، فیسٹیول کے افتتاحی روز انڈر15 سکی کے مقابلے ہوئے جس میں کثیر تعداد میں لڑکے لڑکیوں نے حصہ لیا، فیسٹیول میں الپائن سکی، انڈر15 سکیٹنگ، سینئر سکیٹنگ، آئس ہاکی، کرلنگ،سنو ٹیوب سمیت آرچری کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ یہاں آنے والے سیاحوں کیلئے روایتی موسیقی، رباب اور دیگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ سیاح اپنے اس سفر سے خوب لطف اندوز ہوسکیں۔
Home Provincial News ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا،ضلعی انتظامیہ سوات اوردیگر کے تعاون سے تین روزہ ونٹرسپورٹس...