خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی مکان باغ سوات میں ہوئی پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے باقاعدہ طور پر ٹرافی اور لوگو کی رونمائی کی۔ جو کہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پر کھلاڑیوں نے ٹیبلو اور نغمے پیش کئے جس میں ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک، ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ضلعی سپورٹس آفسران کے علاوہ ذاکر اللہ،یوسف خان،شفقت اللہ اور کھلاڑیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ پہلے مرحلے میں ان گیمز میں تحصیل کی سطح پر مرد کھلاڑیوں کے درمیان فٹبال،والی بال،ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے جس میں 588 کھلاڑی حصہ لیں گیجبکہ خواتین کھلاڑی والی بال نیٹ بال ایتھلیٹکس رسہ کشی بیڈمنٹن’ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کے مقابلوں میں شرکت کریں گے دوسرے مرحلے میں 113 مرد کھلاڑی ہاکی ٹیبل ٹینس،جوڈ،کراٹے،تائیکوانڈو،ریسلنگ،باسکٹ بال،جمناسٹک،ووشو اور ویٹ لفٹنگ جبکہ تیسرے مرحلے میں 142 مرد کھلاڑی ہینڈ بال،بیس بال،ٹینس،آرچری،فٹسال، تھروبال، سوئمنگ، سائیکلنگ، سنوکر،فل کنٹیکٹ کراٹے،باڈی بلڈنگ،باکسنگ،سکواش اور چک بال کے مقابلے منعقد ہوں گے دوسرے مرحلے میں خواتین کی82 کھلاڑی دس گیمز میں شرکت کریں گی ان گیمز میں بیس بال، ہاکی،سکواش، ٹینس،آرچری،ووشو، جوڈو، تائیکوانڈو، باسکٹ بال اور ہینڈ بال شامل ہیں جبکہ تیسرے مرحلے میں خواتین کی107کھلاڑی شرکت کریں گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز کی ٹرافی اور لوگو کے بعد اب پہلے تحصیل‘پھر ڈسٹرکٹ اور صوبائی ہیڈ کوارٹرز کی سطح کے مقابلوں کا انعقاد ہورہاہے انعامی رقم ونر کے لئے ایک لاکھ،رنر اپ کے لئے پچاس ہزار اور تیسری پوزیشن کے لئے پچیس ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ جیتنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظائف بھی دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے ملک میں کھیلوں کو ایک مرتبہ پھر اس مقام تک پہنچائیں گے جہاں پاکستان کا مقام تھا تمام صوبوں کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینا چاہئے۔