خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے کھیل و سیاحت عاطف خان نے برٹش جونئیر اوپن سکواش چمپیئن شپ میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو 5 لاکھ روپے کے انعامی چیکس دئیے۔ برٹش اوپن چمپیئن شپ میں پہلے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی حمزہ کو 3 لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے حماد اور نور زمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیکس دے دئیے گئے۔ کھلاڑیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان نے کہا کہ صوبے کے ان تین سپوتوں نے برٹش میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جو قابل فخر ہے یہ تینوں کھلاڑی ہمارا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خوا سکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس لیں گے اس سلسلے میں صوبائی حکومت 20 سکواش کورٹس بنارہے ہیں جسکے لئے 25 کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ 8 سکواش کورٹس کا سنگ بنیاد فروری میں رکھا جائیگا جسمیں ایک سکواش کورٹ برٹش اوپن چمپیئن شپ میں پہلے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی حمزہ کے نام کیا جائیگا اور حمزہ خود سکواش کورٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں سکواش کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہیں اس سلسلے میں بین القوامی سکواش چمپیئن شپ منعقد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ اعزازیہ پروگرام شروع کیا گیا ہےگولڈ میڈل کھلاڑیوں کو 20 ہزار، سلور کو 15 ہزار جبکہ براونز میڈل والے کھلاڑیوں کو 10ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جارہا ہے،اسکے علاوہ بین القوامی سطح پر مقابلوں کے لئے منتخب کھلاڑیوں کو حکومت سپانسر کررہی ہے، کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کے لئے 100 اعلی کوالیفائیڈ کوچز بھرتی کئے جارہے جن میں 47 کوچز بھرتی کئے گئے ہیں، سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے 28 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جسکے نتیجے میں میڈل آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔