ضلع شانگلہ میں موسم سرما کے تیسری برف باری کا سلسلہ جاری پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اڑھ لی ہے برف باری کی وجہ سے مین شاہراؤں پر ڈرائیوروں کو شدید قسم کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور برف باری کی وجہ سے اکثر مین شاہرائے بند ہوتے ہیں جن کی بناء پر سیاح بھی یہاں کا رخ کرتے ہیں اس نسبت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے عوامی فلاح و بہبود کے خاطر ایک ٹیم زیر قیادت ایس ڈی پی او الپوری ظاہر شاہ خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرنصیب شاہ خان تشکیل دی کہ وہ مین شاہراہ شانگلہ ٹاپ سے الپوری تک پولیس جوانوں کو کم سے کم مقدار کے فاصلے پر تعینات کریں کہ وہ اجنبی ڈرائیوروں اور دیگر راہگیروں کے ساتھ ہر قسم تعاؤن کریں کہ کہیں مسافر اور دیگر راہگیروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجازنے تمام پولیس جوانوں کو سختی سے ہدایت جاری کر دی ہے کہ ہم عوام الناس کے خادم ہیں انکی ہر قسم خدمت کو فرض عین سمجھ کر سر انجام دیں گے شانگلہ کو آنے والے سیاح کے ساتھ خصوصی امتیازی سلوک کو اپنائیں، برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کا پھسلنے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے اس لئے آنے والے سیاح و دیگر راہگیروں اور ڈرائیور حضرات کو التماس کی جاتی ہے کہ ٹائر چین کے بغیر گاڑیاں چلانا برف باری میں موت کو خود دعوت دینے کے متراف ہے اس لئے اپنے گاڑیوں کو ٹائر چین لگانے کی سختی سے پابندی کریں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے مزید کہا کہ عوام الناس اور خاص کرڈرائیور حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاؤن کرکے ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ روڈ کی بندش اور حادثات میں کمی آسکیں مندرجہ بالا ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ الپوری فضل الہی خان اور شانگلہ ٹاپ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانان جسکی قیادت اسسٹنٹ سب انسپکٹراکرام کر رہے ہیں، نے شانگلہ کو آنے والے سیاحوں اور دیگر راہگیروں کے ساتھ امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے سیاح اور دیگر راہگیروں نے شانگلہ پولیس کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں شانگلہ پولیس پر ناز ہے کہ وہ ہر مشکل وقت میں عوام الناس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں قبل ازیں شدید جاری برفباری کی وجہ سے رات کے وقت مین شاہراہ شانگلہ روڈ پر سلائیڈنگ ہوا تھا تو اس نسبت ایس ایچ او الپوری فضل الہی خان اور دیگر ٹیم نے بہت محنت کرکے روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا۔