صوبائی وزیرتعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو ہم محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ساتھ مماثل ڈیپارٹمنٹ کے طور پر چلانا چاہتے ہیں کیونکہ اس میں غریب، نادار اور  دوردراز کے علاقوں کے سکولوں سے باہر بچوں کے لئے بہت زیادہ مواقع ہے کہ ہم تعلیم کے زیور سےان کو آراستہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب باقاعدہ طور پر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ ہوگی اور جو بھی نمائندہ مسلسل تین اجلاسوں میں غیر حاضر رہےگا تو ان کو بورڈ سے نکال دیا جائے گا۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت تینوں اسکیمیں گرلز کمیونٹی سکولز، اقراء فروغ تعلیم واؤچر اسکیم اور نیو سکول انیشیٹیو کو موجودہ اضلاع کے ساتھ ساتھ باقی ماندہ اضلاع میں بھی وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں میں داخل کرایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بارے میں بریفنگ لیتے ہوئے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری، مینیجنگ ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن عرفان اللہ خان اور دیگر حکام موجود تھے۔ اجلاس میں وزیر تعلیم کوایم ڈی عرفان اللہ خان نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کام،موجودہ  صورتحال اور کارکردگی کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ ایک انتہائی مفید اور مثبت فاؤنڈیشن ہیں جوکہ فروغ تعلیم کے لیے کام کر رہی ہے  اور ہم اس کو اور بھی موثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گے۔ اکبر ایوب خان نے ہدایت جاری کی کہ اس فاؤنڈیشن کا سارا ڈیٹا محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائیٹ پر آویزاں کیا جائے  اور اس کا ایک الگ سے ویب بھی بنایا جائے تاکہ اس پر بھی اس کے معلومات کو مسلسل share کیا جاسکے کے تاکہ عوام کے سامنے اس کے کے مثبت امیج کو لایا جاسکے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے جتنے بھی پرائیویٹ اسکولز کھولے ہیں یا جو بھی نئے اسکول شروع کیے جائیں گے ان کو پرائیویٹ سکولز اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر کیا جائے تاکہ ہر ششماہی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہو۔  انہوں نے کہا کہ جیل لیٹریسی پروگرام کو تمام اضلاع کے جیالوں تک توسیع دی جائے اور اس کے طریقہ کار کو آسان اور شفاف بنایا جائے جائے تاکہ مسائل سے بچا جا سکے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے مرج ایریا ایجوکیشن فاؤنڈیشن (MaEF) کو بھی ہدایت جاری کی کہ وہ نئے ضم شدہ اضلاع میں تعلیمی اصلاحات لانے کے لئے ہمارا ساتھ دے اور ہر ہفتے ان اضلاع کے تعلیمی امور کو میرے دفتر میں میرے سامنے پیش کیے جائیں۔