ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سیداشفاق انور، ایڈیشنل ایس پی سوات شاہ حسن خان کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اکبر محمد خان شنواری سرکل کبل کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کانجو محمد انور خان ہمراہ نورولی شاہ خان اے ایس آئی و دیگر نفری پولیس نے موت کے سوداگروں (منشیات فروشان)کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم گل رحمان ولد شبیر خان سکنہ کانجو کے قبضے سے 1153گرام چرس، 20گرام آئس،378گرام ہیروئن برآمد کرکے جس پر مقدمہ علت 25 مورخہ 10-01-2020 جرم 9CCNSA، 11ACCNSA، 9DCNSA تھانہ کانجو درج رجسٹر کیا گیاانشاء اللہ مزید علاقہ حدود تھانہ کانجو میں منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گااور منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث لوگوں کو معاشرے سے صاف کرنے کی سرتوڑ کوشش جاری ہے ایسے معاشرہ دشمن لوگوں /موت کے سوداگروں کے ساتھ کسی قسم نرمی نہیں کی جائی گی ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالہ شعبہ تفتیش کیا گیامزید کوشش جاری ہے۔