شانگلہ میں حالیہ شدید برفباری اور سخت موسم کے دوران مین شاہراہِ شانگلہ ٹاپ اور یختنگی وغیرہ پر بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے شانگلہ حالیہ شدید برفباری اور سخت موسم کے دوران پولیس اور سول ڈیفنس کے جوانوں میں بہترین سیکورٹی ڈیوٹی، بروقت عوامی خدمت اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلعی پولیس سربراہ ملک اعجاز کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات پولیس ہیڈ کوارٹر میں تقسیم کر دئیے گئے انعام پانے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مصطفی کمال اور دیگر پولیس جوانان شامل تھے اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ملک اعجاز نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ محکمے کے ماتھے کا جھومر ہے موسم سرما میں یہ ایک انتہائی اہم اور حساس ڈیوٹی ہے پولیس فورس ریاست کے طاقت کی علامت ہوتی ہے عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے برفباری کے دوران خصوصی طور پر امن و امان کے قیام اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس فورس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی معاونت قابل ستائش ہے جس کے اعتراف میں اعلیٰ آفیسرز نے بھی تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے جوانوں کی ہمت اور جزبے کو داد دیتے ہوئے سراہا ضلعی پولیس سربراہ ملک اعجاز نے جوانوں اور افسروں کو مستقبل میں اسی طرح محنت، لگن اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے کا کہا۔