چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ساتھ پشاور میں ملاقات کی ہے ملاقات میں ضلع سوات سے متعلق تعلیم، صحت اور آبنوشی سکیموں کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی اس موقع پر باغ ڈھیرئی تا مینگورہ گریوٹی واٹر سپلائی سکیم، زرعی یونیورسٹی، خواتین یونیورسٹی کیمپس کانجو اور نئے کالجوں کی منظوری زیر بحث آئی جس کیلئے ضروری اقدامات کیلئے وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کئے ملاقات کے بعد فضل حکیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر میں پینے کی صاف پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے باغ ڈھیرئی سے مینگورہ تک گریوٹی واٹر سپلائی سکیم مکمل کیا جائے گا جبکہ فروری سے تختہ بند میں زرعی یونیورسٹی کے کلاسز کا آغاز کیا جائے اور بعدازاں مستقل طور پر نئے تعمیراتی کام مکمل ہونے والے بلڈنگ پر منتقل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کانجو میں خواتین یونیورسٹی کیمپس بھی قائم کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی بچی تعلیم سے محروم نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں مزید کالجوں اور سیکنڈری سکولوں کے قیام کی بھی منظوری ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان صوبہ خیبرپختونخوا کے فلاح وبہبود کیلئے تمام اضلاع کو ایک جیسے سہولیات دے رہے ہیں اور ان کے اقدامات اور اصلاحات سے عوام خوش ہیں۔