مشیرسائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجیز ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے تمام محکموں میں ڈیجیٹلائزڈ اصلاحات لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ محکمے کی طرف سے کامیاب تجربات اور نئی ٹیکنالوجیز کو تمام محکموں میں لاگو کرکے عوام کے مسائل حل کئے جائیں گے جبکہ ترجیحی بنیادوں پرصحت، تعلیم، توانائی، زراعت اور لوکل گورنمنٹ محکموں کیساتھ مل کر پروگرام شروع کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجیز کے دورے کے مقع پر کیا۔ سیکرٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجیزظفراقبال، ڈائریکٹر سائنس اینڈٹیکنالوجیز خالدخان اور دیگرافسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ ہمیں یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل گریجویٹس اور ریسرچرز کو مواقع فراہم کرنے ہیں۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ طلباء کیلئے شروع کردہ پروگراموں کو فوراً لانچ کیاجائے جبکہ جو جو منصوبے مکمل ہیں ان کی فوراً افتتاح کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا سیل کو فوراً فعال کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔ مشیرسائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے ضم شدہ اضلاع کیلئے شروع کردہ پروگراموں کے حوالے سے کہاکہ ان اضلاع میں ماڈل سائنس لیبز کے قیام سے حقیقی اصلاحات کا عمل شروع ہوگا۔ ڈائریکٹر سائنس اینڈٹیکنالوجیز خالد خان نے ادارے کے مختلف پروگراموں کے حوالے سے مشیرسائنس اینڈٹیکنالوجیز کو بریفنگ دی۔ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ موجودہ دورسائنس اور آئی ٹی کا ہے اس لئے ہمیں ان پر خصوصی توجہ دینی چاہئیے تاکہ ہم مستقبل میں ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑے ہو۔