وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا میرا مشن ہے اور خیبرپختونخوا کو ایک ڈیجیٹل خیبرپختونخوا بنائیں گے. کامران خان بنگش کی جانب سے شروع کردہ منصوبے آگے لے کر جائیں گے اور خیبرپختونخوا میں گورننس بہتر کرنے کے لیے میرا محکمہ بھرپور کردار ادا کرے گا اور تمام محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گا، مشیر سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی ضیاء اللہ خان بنگش کی عہدے کا چارج لینے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات. ضیاء اللہ بنگش نے ئی ذمہ داریاں دینے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا. ملاقات میں محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی کے منصوبوں اور وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کا حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال. ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے پر تبادلہ خیال. صوبے میں گورننس مزید بہتر کرنے کے لیے ای گورننس نظام بہتر کیا جائے گا۔ضیاء اللہ بنگش کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ضلع کوہاٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضیاء اللہ بنگش کو کوہاٹ کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی ہدایت کی۔