صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کے مطابق برقرار رکھی جائے گی اور جو بھی ایمپلائی سیاسی یا دوسرے ذرائع سے تبادلوں کے لئے زور ڈالنے کی کوشش کرے گا تو ان کے خلاف سخت سے سخت محکمنہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کا چارج سنبھالنے کے بعد بریفنگ کے دوران کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ سیکرٹری تعلیم نے نومنتخب صوبائی وزیر کو ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے میدان میں مثبت اصلاحات لانے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کرکے محکمہ تعلیم کو ایک درست سمت پر ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ میں تبادلے اور تعنیاتیاں صرف ایک بار ہو گئی جس کے دورانہ کا تعین وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ تعلیم سے قومیں بنتی ہے اور ہم تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے میدان میں ایسی مثبت پالیسی اور اصلاحات لانی ہے تاکہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایک ساتھ چلایا جا سکے اور کم سے کم ٹائم میں بہترین کام کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعلیمی اصلاحات نئے ضم شدہ اضلاع میں بھی رکھے جائیں گے تاکہ پچھلے ادوار میں تعلیمی معیار سے پسماندہ اور نظر انداز کیے گئے علاقوں کو بھی علم کی روشنی سے روشناس کیا جاسکے۔
Home Elementary & Secondary محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی وزیراعلی...