صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان کا معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد بونیر امبیلہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مختلف مقامات پر پارٹی کارکنوں نے ریاض خان کا استقبال کیا،پھولوں کے ہار پہنائے اور اُن کے حق میں نعرے لگائے، معاون خصوصی ریاض خان نے پی ٹی آئی سپورٹرز اور عوام کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا گذشتہ روزریاض خان معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے حلقہ پہنچنے پر امبیلہ بونیر کے مقام پرچیئرمین ڈیڈیک بونیر فخر جہان باچا،شہزادہ اکبر،طارق جمیل،پی ٹی آئی ورکرز اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے ریاض خان کا شاندار استقبال کیااورپھولوں کے ہار پہنائے پی ٹی آئی ورکرز،یوتھ،ائی ایس ایف نے نعرہ بازی کی اور وزیراعظم عمران خان،وزیراعلی محمود خان،ریاض خان اور پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ جلوس کے شکل میں انہیں اپنی رہائش گاہ پہنچایا اس موقع پر نو مقرر معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان نے پی ٹی آئی ورکرز،سپورٹرزاورعوام کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا عوام کے اعتماد کی وجہ سے وہ اسمبلی میں پہنچے اور پارٹی قیادت نے اہم محکمے کی ذمہ داری دی ہے جس کو وہ پوری ذمہ داری سے نبھائی گے۔.