ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے سالانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ پولیس نے جرائم پر قابو پالیا ہے اور الحمد اللہ سال 2018 کی مناسبت سے جرائم میں کافی کمی ائی ہے، پریس کانفرنس میں ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون،ڈی ایس پی الپوری ظاہر شاہ خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان، ڈی ایس پی بشام پیر سید اور ڈی ایس پی پورن زیراب گل موجود تھے۔سال 2019کے دوران شانگلہ پولیس نے ضلعی پولیس سر براہ ملک اعجاز کے خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے ضلع بھر میں کل 1095سرچ اینڈ سٹرائک اپریشنز عمل میں لائے۔ جس کے بدولت ضلع بھر میں سال2019میں دہشت گردی یا کوئی دیگر ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو اجو کہ شانگلہ پولیس کی دن رات محنت اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بہ دوران سرچ اینڈ سٹرائک اپریشنز شانگلہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4636مشکوک افراد کو زیر دفعہ 55/109گرفتار کرکے انٹاروگیٹ کئے۔ اسی طرح سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب عرصہ دراز سے روپوش مجرمان اشتہاری 51، دیگر ملزمان بھی گرفتارکئے جن کے قبضے سے بہ تفصیل زیل اسلحہ ایمونیشن اور منشیات برآمد کئے۔ پولیس نے سال2019 کے دوران ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر لاکھوں جرمانے وصول کرکے گورنمنٹ خزانہ میں جمع کر دی ہے۔ پولیس میں نئے اصلاحات کے مد میں بہ تفصیل زیل کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی آر سی نے معمولی نوعیت کے مسائل حل کیئے ۔ پولیس لیزان کمیٹی نے مسائل حل کئے۔