پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے تمام سرکاری محکموں سمیت ہر سیکٹر کو تبدیل کرنے کا آغاز کیا ہے دکھی انسانیت کی خدمت زندگی کا نصب العین ہے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ محمود خان کے ہدایات پر ضلعی انتظامیہ بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ ضلع سوات میں کسی بھی سرکاری افسریا اہلکار کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے نہیں دیا جائے گاتمام سرکاری ادارے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلی کچہریوں کا مقصد عوام سے براہ راست ملاقاتیں اور ان کے مسائل حل کرنے کیساتھ ساتھ محکموں کے کارکردگی معلوم کرنا ہے کہ عوام کیساتھ ان کا طریقہ کار اور رویہ کس طرح ہے تاکہ غلطیوں اور محکمانہ نقائص کارکردگی کو دور کیا جائے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کئے جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے۔