اسلام آباد میں 15ویں بین الصوبائی وزراء کانفرنس برائے تعلیم کا انعقاد، مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سمیت دیگر تمام صوبوں کی نمائندگی کانفرنس میں موجود تھی۔ تمام صوبوں کے سیکرٹری تعلیم اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ملک میں یکساں نظام تعلیم اور تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم تمام صوبوں کی مشاورت سے تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔تعلیم کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہیے۔ ملک میں یکساں نصاب رائج کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں نجی اور سرکاری سکولوں کے علاوہ مدارس کے لیے یکساں نصاب بنایا جا رہا ہے۔ ایجوکیشن منسٹرز کانفرنس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کیلئے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں دفاتر کا قیام عمل میں آئے گا۔ خیبرپختونخوا میں سوات پشاور اور ڈی آئی خان میں مدارس رجسٹریشن کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مدارس کی رجسٹریشن محکمہ تعلیم کرے گی، اساتذہ کی تنخواہیں حکومت دے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے ہدایات کی روشنی میں ایک قوم ایک نصاب انشاءاللہ پورے پاکستان میں نافذالعمل ہوگا جس کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔
Home Elementary & Secondary اسلام آباد میں 15ویں بین الصوبائی وزراء کانفرنس برائے تعلیم کا انعقاد،...