کسی کی عزت کو پامال نہیں ہونا چاہئے پولیس کا کام عوام کی مال، جان،عزت اور آبرو کی حفاظت کرنا ہے کرپشن ایک ناقابل معافی جرم ہے میرا وژن اور واضح پالیسی کرپشن کے خلاف ہے کرپشن میں ملوث پولیس افسران اور جوانوں کیلئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں کیونکہ محکمہ پولیس ایک مقدس پیشہ ہے اس پیشے کا احترام ہم سب پر فرض ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کا پولیس افسران کو میٹنگ کے دوران خطاب کیا میٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسربشام پیر سید، سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیراب گل، ایس ایچ او الپوری فضل الٰہی، ایس ایچ او کروڑہ خورشید علی، ایس ایچ او دندئی اجمل خان، ایس ایچ او چکیسر حبیب شاہ خان، ایس ایچ او چوگا بخت علیم، ایس ایچ او مارتونگ افضل خان، ایس ایچ او کابلگرام شمشیر علی، ایس ایچ او تھانہ کماچ گلزار احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امام تھانہ الوچ اور ریڈر اکرام شاہ موجود تھے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے کہا کہ بُرے کام سے پرہیز کریں کیونکہ محکمہ پولیس ایک مقدس پیشہ ہے ان کو بدنامی سے بچائیں شہریوں کو احساس حفاظت دلانا چاہئے مجرمان اشتہاریوں کیساتھ کسی بھی صورت میں رعایت نہیں ہونی چاہئے ان کی ٹھکانوں پر چھاپے لگا کر ان کو گرفتار کرکے قانون کے شکنجے میں لایا جائے دلیری سے نوکری کریں ہمیشہ اچھے کاموں پر فوکس رکھیں جب بھی کوئی مسئلہ پیش آئے تو میں ساتھ رہوں گا لیکن غلط کام خود بھی نہیں کرتا اور نہ ہی اپنے ماتحتوں کو کرنے دوں گا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کریں پولیس ویلفیئر پر خاص توجہ دے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے مزید کہا کہ منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے دن رات کوشش کریں اپنے گشت نظام کو مزید فعال بناکر عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے چیک پوسٹوں، چوکیات اور گاردات میں رات کے وقت تین تین سنتریوں کو ڈیوٹیوں پر لگا کر سرکاری املاک کو محفوظ بنائیں محکمہ پولیس میں ایسے افسروں کیلئے کوئی جگہ نہیں جو کرپٹ ہے اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا نہیں کرتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔