کے پی فوڈ اتھارٹی نے ہشتنگری پولیس کی نشاندہی پر پشاور کے گُڑ منڈی میں کاروائی کرتے ہوئے چائے کی پتی میں ملاوٹ کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کے مطابق چھاپے کے دوران دو ہزار کلوگرام ملاوٹی کالی پتی تلف کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کالی پتی میں گُڑ اور مضر صحت رنگ ملایا جاتا تھا۔ ان کے مطابق کاروائی عوامی شکایات سیل پر مہیا کی گئی معلومات پرعلی الصبح ازانوں کے وقت عمل میں لائی گئی۔ ہشتنگری پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران تین افراد بھی گرفتار کئے گئے۔