عوامی خدمت کو نصب العین بناکر قانون و انصاف کی بالادستی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا ضلع شانگلہ میں قائم پولیس اسسٹنس لائن، پولیس ایکسس سروس، ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل اور پولیس لیزان کمیٹی کا مسلمہ کردارپولیس کی طرف سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا آئینہ دار ہے ان خیالات کا اظہارسب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ نے گورنمنٹ سکول کروڑہ میں پبلک لیزان کمیٹی میں منعقدہ اجلاس کے دورے اور ممبران سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبران کے علاوہ تھانہ کروڑہ کے ایس ایچ او خورشید علی بھی موجود تھے سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور اہلکار عوامی خدمت اور تحفظ عامہ کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں شفافانہ اور اور غیر جانبدارانہ فیصلوں کی حل کے لئے اپنی تمام تر توانیاں بروئے کار لائی جائیں انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ معاملات میں قانون و انصاف کے تمام تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے تھانے میں آنے والے سائلن سے حسن اخلاق کا مظاہرہ رواں رکھا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو اور انہیں احساس تحفظ فراہم کرکے پولیس کے وقار میں مذید اضافہ یقینی بنایا جائے انہوں نے پولیس جوانوں کو تلقین کی کہ اپنی بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی کے بلبوتے پر عوام کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھائیں تاکہ آپکی خدمات کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھاجائے ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسلوں کی مصالحتی کوششوں کی بدولت عوام کے تنازعات باہمی رضامندی سے حل ہو رہے ہیں جو کہ پختونوں کی روایتی جرگہ نظام کا آئینہ دار ہے سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیس کے تحت بہتر پولیسنگ کی بدولت پولیس اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بحالی کا بہترین اقدام ہے جس کی وجہ سے عوام کے ساتھ پولیس کے روئیوں میں بھی کافی بہتری آچکی ہے۔