انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان تبدیلی کے حقیقی علمبردار ہیں، آئی ایس ایف پاکستان تحریک انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ آئی ایس ایف کا ہی اعزاز ہے کہ آج اس طلباء تنظیم کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے کئی نوجوان اسمبلی تک پہنچے ہیں۔ عام انتخابات ہوں یا ضمنی انتخابات ہوں، آئی ایس ایف نے طلباء کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا، اِن کی محنت اور لگن کی بدولت آج وزیراعظم پاکستان ہمارے لیڈر عمران خان ہیں۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ایک پُرامن طلبہ تنظیم ہیں، پارٹی آئی ایس ایف کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ نوجوان ہماری طاقت ہیں اور پاکستان کے لیے ایک اثاثہ ہیں۔ نوجوان نسل وزیراعظم خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جوق در جوق اس تنظیم میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ عمران خان کی ہدایت پر پارٹی میں اور الیکشن میں ذیادہ سے ذیادہ نوجوانوں کو موقع دیا جا رہا ہے۔