خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت ویوتھ افئیرز عاطف خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں اس ضمن میں وفاقی سطح پر کامیاب جوان پروگرام کے نام سے 100 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے اسکے علاوہ خیبر پختونخوا حکومت صوبائی سطح پر بھی نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لئے 5 ارب روپے آسان شرائط پر قرضے کا پروگرام شروع کررہا ہے جسمیں 3 ارب روپے ضم شدہ اضلاع جبکہ دو ارب روپے صوبے کے باقی اضلاع کے نوجوانوں کو فراہم کئے جائینگے۔ اسکے علاوہ صوبے میں 14 نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے 5 ارب روپے کی منظوری دی جا چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شھید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں کامیاب جوان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے یونیورسٹی کی وائس چانسلر رضیہ سلطانہ نے بھی خطاب کیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان میں 60 فیصد سے زائد نوجوان ہے، اور یہ نوجوان پاکستان کی طاقت ہے، کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو باروزگار بناناہے،پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو نہ صرف سرمایہ فراہم کیا جائیگا بلکہ کاروباری تربیت بھی دی جائیگی،
خیبر پختون خوا حکومت نے پچھلی دور حکومت میں نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لئے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کی ہے، گرانٹ حاصل کرنے والے نوجوان اب نہ صرف خود باروزگار ہے بلکہ دوسرے نوجوانوں کوبھی باروزگار بنایا ہے،
سینئر وزیر نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جسکی بین القوامی سطح پر پزیرائی ہورہی ہے اور لندن کے مشہور جریدے نے پاکستان کو سیاحت کے لئے نمبر ایک ملک قرار دیا ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ نئے سیاحتی مقامات کے علاوہ مربوط سیاحتی زونز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں جہاں سیاحوں کو بین القوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیگی۔ سیاحتی مقامات پر ایکو ٹورازم متعارف کی جارہی ہے،ایکو ٹورازم کے ذریعے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر روزگار میسر ہوگا، سینئر وزیر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائی جارہی ہے صوبے میں 9 سال بعد نیشنل گیمز کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلا ڑیوں کو دو لاکھ سلور کو ایک لاکھ اور براونز میڈل والے کو 50 ہزار روپے دئے گئے ہیں اسکے علاوہ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ اعزازیہ کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 20 ہزار، سلور 15 ہزار اور براونز میڈل جیتنے والے صوبے کے کھلاڑیوں کو 10 ہزار روپے دئے جائینگے۔