صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان اور وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی گوانجو، جنوبی کوریا میں کوریا ہائڈرو اینڈ نیوکلیئر پاور کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو اور ان کی ٹیم سے اہم ملاقات۔ کمپنی نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایاکاری کا عندیہ دیا. کوہستان میں سپٹ گاہ ہائڈرو پاور سٹیشن کے علاوہ سولر اور ونڈ پاور سٹیشنز میں سرمایاکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزراء نے حکومت خیبر پختونخواہ کی سرمایاکار دوست پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ کمپنی کے اعلی افسران عنقریب صوبہ خیبر پختونخواہ کا دورہ کرینگے۔