ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت ودودیہ ہال سیدوشریف میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان، ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرم شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر انور جمال، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر خواجہ عرفان، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی اور یونین کونسل میڈیکل آفیسرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈی سی سوات نے سوات کے سارے یونین کونسلوں کے یوپیک چیئرمین اور تحصیل مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ اور لگن کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی سال سے سوات میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جو کہ ہمارے لئے قابل اطمینان بات ہے لیکن ہمارے قریبی اضلاع میں پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے سوات کے بچوں کیلئے خطرہ موجود ہے انہوں نے انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں، فرنٹ لائن ورکروں کے کام اور کمیونٹی کے تعاون کو سراہا جن کے کاوشوں سے آج تک سوات پولیو کے موذی مرض سے پاک ہے ڈ پٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم صاحب نے بچوں کو قطرے پلا کر 16 تا 20 دسمبر 2019 کے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا اس پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 256406 گھرانوں میں موجود 484479 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائینگے آج کے دن سے شروع ہونے والے اس مہم میں 353 ایریا انچارج اور 77 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز کے زیرِ نگرانی 1632 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 484479 پچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گے ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں ڈپٹی کمشنر نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کریں اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اس موقع پر ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرم شاہ اور ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عرفان نے بھی خطاب کیا اور شرکاء سے اس آنے والے مہم میں بھرپور طریقہ سے شرکت کی اپیل کی ڈاکٹر محمد اکرم شاہ نے ہر ٹیم ممبر کیلئے ایک عدد چھتری اور معاوضے میں اضافے کا اعلان بھی کیا۔