صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت یوسفزئی کی زیر صدارت جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ کی میٹنگ سیکرٹری اطلاعات پشاور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں سیکٹری اطلاعات سید امتیاز حسین شاہ، ڈی جی انفارمیشن امداداللہ ، پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ اور کمیٹی کے دوسرے ارکان نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی بنا رہی ہیں تا کہ صحافیوں کے صحت کے مسائل بروقت حل ہو اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو صحافتی خدمات کے لئے بروئے کار لا سکیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور حق دار کو حق دینے کے اصول کو اپناتی ہے جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ سے بھی حقیقی معنوں میں مستحق صحافیوں کی امداد کی جائے گی جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ سے صحافیوں کے علاج و معالجے کے لئے حکومت کی طرف سے قانون کے مطابق امداد کی جاتی ہے۔