ڈویژنل کمشنر بنوں عادل صدیق نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض سے اپنے نٸ نسل کو محفوظ بنانا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ پورے بنوں ڈویژن میں اٸیندہ شروع ہونے والے پولیو جیسے موذی مرض سے بچاٶ کے مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جاٸیگا۔اس مقصد کے حصول کیلۓ لاٸیحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ پولیو ٹاسک فورس میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں ضلعی ڈپٹی کمشنرز،ڈی ۔اٸ۔جی بنوں ڈویژن،پاک ارمی کے افسران ،پولیو کے ایریا انچارج،یونین کونسل کمیٹی ممبران، محکمہ صحت کے ذمہ داران، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈویژنل کمشنر بنوں عادل صدیق نے کہا کہ پولیو جیسے موذی اور بچوں کیلۓ خطرناک مرض کا خاتمہ ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوۓ کہا۔کہ اپنی ڈیوٹی کو فرض شناسی سے انجام دیکر اس چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے نونہالان وطن کو ساری عمر کی معذوری سے بچانے کیلۓ دن رات ایک کرکے مہم کو کامیاب بنایا جاۓ۔ تاکہ پولیو کے واٸرس سے ایندہ نسل کو محفوظ بنایا جاسکے۔ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔