سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا رولز آف بزنس کمیٹی کا دوسرا اجلاس۔ اجلاس میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر قانون سلطان خان، وزیر سی اینڈ ڈبلیو اکبر ایوب، وزیر مال شکیل خان، وزیر خوراک قلندر لودھی اور انتظامی سیکرٹریوں کی شرکت۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا رولز آف بزنس 1985 میں ترامیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں وزراء کو بزنس آف رولز میں ترامیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ حکومتی معاملات کو بہتر اور موثر انداز میں چلانے کے لیے 1985 کے رولز آف بزنس میں ترامیم وقت کی ضرورت ہے۔ 1985 کے رولز آف بزنس میں ترامیم سے عوامی مسائل کا جلد حل ممکن ہوسکے گا، خیبرپختونخوا رولز آف بزنس کے 7 سیکشنز ہیں جن میں ترامیم کی جائیں گی، رولز آف بزنس میں ترامیم کا مقصد حکومتی معاملات میں شفافیت اور تیزی لانا ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد رولز آف بزنس آپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے، تمام وزراء اور انتظامی سیکرٹریز آئندہ اجلاس میں ترامیم کے لئے تجاویز پیش کریں، کمیٹی کا اگلا اجلاس 2 ہفتے بعد منعقد کیا جائیگا۔