ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو ای۔آئی۔بی 5 کی منشیات روک تھام مہم میں ایک ہی دن میں دو کامیاب کاروائیاں ، 2400 گرام ہیروئن اور 2400 گرام چرس برآمد ، دونوں کیسسز میں ملزمان گرفتار، تفصلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کے زیر نگرانی  کے انچارج انسپکٹر حمیداللہ خان اور ایڈیشنل انچارج سجاد ممند نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر موٹر وے انٹرچینج ناکہ بندی پر دو کامیاب کاروائیاں کی ، پہلی کاروائی میں مسافر گاڑی میں سوار مسافر سے 2400 گرام چرس برآمد کی ، ملزم بنام میسم علی ولد منیر حسین سکنہ پاڑہ چنار کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ چمکنی پشاور میں خیبر پختونخوا ایکسائز انسداد منشیات قانون کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں مسافر گاڑی میں سوار مسافر سے 2400 گرام ہیروئن برامد کی اور ملزم بنام حکیم اللہ ولد گل رحمن سکنہ پبی نوشہرہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ چمکنی پشاور میں خیبر پختونخوا ایکسائز انسداد منشیات قانون کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔ سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور ڈائریکٹر ناکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہا۔