خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات۔ چینی سرمایہ کاروں نے صوبہ میں معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ماربل اور گرنائیٹ کی پیداوار کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ صوبہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کثیر مواقع موجود ہیں۔ حکومت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ترمیمی ایکٹ کے تحت کان کنی میں بارودی مواد کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے، مرحلہ وار عمل درآمد ممکن بنایا جائیگا۔ کان کنی میں بارودی مواد کے استعمال سے معدنیات کا تقریباً ستر فیصد حصہ ضائع ہوجاتا ہے۔ معدنیات کے شعبے میں 80 سے 90 فیصد غیر قانونی کان کنی کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ گزشتہ چار ماہ میں محکمہ کی آمدن میں سو فیصد آضافہ ہوا ہے۔