کے پی فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن نے نومبر 2019 کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، اشیائے خوردونوش نوش کے اکیس مقامات سیل، سات ہزار کلوگرام مضر صحت اشیا تلف، رپورٹ، فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بنوں ڈویژن میں نومبر کے مہینے میں 491 انسپکشنز کئے جس کے دوران اشیائے خوردونوش سے متعلق 174 ہدایتی اور 95 لائسنس نوٹسز دیئے گئے اور 327 فالواپ وزٹ کئے گئے۔اشیائے خوردونوش کے 75 نمونے لئے گئے ۔فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش بیچنے پر 21دکانیں سیل کی گئیں جن سے 7000 کلو گرام مخلتف فوڈ آئٹم قبضے میں لے کر تلف کر دیئے گئے اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔علاوہ ازیں فوڈسیفٹی سے متعلق 8 مقامات پر آگاہی مہم چلائی گئی اور 2 جگہوں پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ سیفٹی سے متعلق ٹریننگ دی گئیں۔